رسائی کے لنکس

یمن میں صدارتی انتخاب


یمن میں صدارتی انتخاب
یمن میں صدارتی انتخاب

33 سال بعد اقتدار چھوڑنے والے یمن کے صدر علی عبداللہ صالح نے رائے دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ منگل کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں بھرپور حصہ لیں۔

مسٹر صالح نے پیر کے روز کہا تھا کہ انتخاب ہی وہ موقعہ ہے جس سے ملک امن اور استحکام کی طرف بڑھے گا۔

منگل کو ہونے والا انتخاب امریکہ کی حمایت سے یمن کے خلیجی ہمسایوں کی طرف سے طے کیے گئے ایک معاہدے کا نتیجہ ہے جس کے تحت مسٹر صالح کی جگہ نائب صدر عابد رابو منصور ہادی کو مقرر کیا جائے گا۔

ہادی اس انتخاب میں واحد امیدوار ہیں جنہیں مسٹر صالح کی حکمران جماعت اور اپوزیشن اتحاد نے متفقہ طور پر نامزد کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG