رسائی کے لنکس

یمن: قبائلیوں کا تیل پائپ لائن پر حملہ


یمن: قبائلیوں کا تیل پائپ لائن پر حملہ

یمن: قبائلیوں کا تیل پائپ لائن پر حملہ

یمنی قبائلیو ں نے اس کے بعد تیل کی ایک پائپ لائن پر حملہ کیا جب القاعدہ کو ہدف بناکر کیا جانے والا ایک فضائی حملہ حادثاتی طور پر چوک گیا اور ایک مقامی عہدے دار ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق الشبوان قبیلے کے افراد نے منگل کی صبح صنعا کے مشرق میں واقع صوبے معارب میں پائپ لائن کو راکٹوں کا نشانہ بنایا۔ قبائلیوں نے کئی فوجی چوکیوں پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں ۔

یہ حملہ معارب کی صوبائی کونسل کے سیکرٹری جنرل ، جابر علی الشبوانی کی حادثاتی طورپر ہلاکت کی جوابی کارروائی میں کیا گیا تھا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ پیر کی رات علاقے میں القاعدہ کے عناصر کو نشانہ بنانے سے متعلق ایک فضائی حملے کے دوران سیکرٹری جنرل کے ساتھ تین دوسرے افراد بھی ہلاک ہوئے تھے ۔

شبوانی القاعدہ کے مطلوب اراکین کے ہتھیار ڈالنے سے متعلق گفت وشنید کر رہے تھے اور وہ اپنی ہلاکت کے ان کے احاطے میں موجود تھے۔

XS
SM
MD
LG