رسائی کے لنکس

زرداری اور کیمرون کی ملاقات آج ہوگی


پاکستان کے صدر آصف علی زرداری لندن میں
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری لندن میں

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات آج ہورہی ہے۔ یہ ملاقات برطانوی وزیراعظم کے اس بیان کے بعد ہونے والی پہلی ملاقات ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے فروغ میں مدد دے رہاہے۔ صدر زرداری وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ ملاقات لندن کے مضافات میں ہورہی ہے۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان باضابطہ ملاقات جمعہ کو ہوگی۔


برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ ہفتے بھارت کے دورے میں بیان دیا تھا کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کررہا۔ ان دہشت گردوں سے ناصرف بھارت اور افغانستان بلکہ دیگر ممالک کو بھی خطرات درپیش ہیں۔


اس بیان پر پاکستان نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ صدر زرداری نے فرانس کے دورے میں وہاں کے مقامی اخبار سے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسانی زندگیوں کی سب سے بڑی قیمت ادا کررہا ہے۔ تاہم برطانوی وزیراعظم اب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں ۔


صدر زرداری فرانس کے دورے کے بعد منگل کو برطانیہ پہنچے تھے۔

XS
SM
MD
LG