رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عوام سے تعاون کی اپیل

  • شمیم شاہد

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عوام سے تعاون کی اپیل

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قبائلی عوام سے تعاون کی اپیل

صدر آصف علی زرداری نے طویل عرصے کے بعد منگل کو پشاور کا دورہ کیا جہاں اُنھوں نے قبائلی عمائدین کے ایک جرگے سے خطاب میں اپیل کی وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

اُنھوں نے اپنے خطاب میں اس عزم کااعادہ کیا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی اور اس کے لیے ضروری ہے کہ قبائلی عوام بھی ان شدت پسند عناصر کو اپنے ہاں پناہ دینے سے گریز کریں اور اُنھیں اپنی صفوں میں شامل نہ ہونے دیں۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

صدر زرداری نے قبائلی علاقوں کے لیے آئندہ مالی سال کابجٹ 13 ارب سے بڑھا کر 21 ارب روپے کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

XS
SM
MD
LG