رسائی کے لنکس

حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور


حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ یہ اجلاس یوسف رضا گیلانی کی نااہلیت کے عدالتی فیصلے کے فوری بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے طلب کیا تھا ۔ اجلاس میں عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی ملکی و سیاسی صورتحال پر غور گیا گیا۔

اس سے قبل منگل کی شام کو ہی صدر زرداری کی زیر صدارت پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلا س ہوا ۔ان دونوں اجلاسوں میں کئے جانے فیصلے چند گھنٹوں میں متوقع ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور اجلاس کے فیصلے ہی آئندہ کی حکومتی حکمت عملی متعین کریں گے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق اجلاس میں نئے وزیر اعظم کے لئے ناموں پر غور کیا گیا، جن ناموں پر اجلاس میں تبادلہ خیال جاری ہے ان میں احمدمختاراورمخدوم شہاب الدین کے نام شامل ہیں ۔ تاہم وزیراعظم کیلئے حتمی نام کافیصلہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد کیے جانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ادھر نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے بدھ کوقومی اسمبلی کااجلاس بلانے کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بھی بدھ کی شام اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تمام پارٹی اراکین کواسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG