رسائی کے لنکس

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سینٹ پیٹرزبرگ میں بین الاقوامی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے20 جون کو روس کے تین روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔

اس فورم میں ہرسال دنیا بھر سے عالمی رہنما روس کے تاریخی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اہم اقتصادی مسائل کی نشاندہی اور مل جل کراُن کا حل تلاش کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’’موثر قیادت‘‘ کے عنوان سے اس سال ہونے والے اجلاس میں صدر زرداری عالمی معیشت پر اثر انداز ہونے والے مسائل کے علاوہ علاقائی اورعالمی ایجنڈے کو فروغ دینے میں اُبھرتی ہوئی معیشتوں کے کردارکو اُجاگر کریں گے۔

روس میں قیام کے دوران وہ صدر ولادیمیر پوتن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG