رسائی کے لنکس

صدر زرداری دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے


صدر زرداری دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدر زرداری دوروزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کے دوروزہ سرکاری دورے پر بدھ کو جدہ پہنچے ہیں ۔

ایک ہفتے کے دوران یہ ان کا تیسرا غیر ملکی دورہ ہے جسے اس سے قبل افغانستان اور ایران کے دوروں کے تناظر میں خاصی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

توقع ہے کہ دورہ سعودی عرب کے دوران فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات میں صدر زرداری افغانستان میں امن کی کوششوں پر بھی بات چیت کریں گے۔

ایک روزقبل صدر زرداری نے کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں سرحد ی خلاف ورزیوں کے حالیہ واقعات اور سکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG