رسائی کے لنکس

زین ملک کے نئے البم میں اردو گانے کا ’تڑکا‘


زین ملک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ اردو بولتے ہیں کیونکہ ان کے والد کی بھی زبان اردو ہی ہے۔

نوجوان نسل کے مقبول برطانوی گلوکار اور سونگ رائٹر زین ملک ایک کے بعد ایک ہٹ گانا اپنے فینز کو دیتے ہیں۔ ان دنوں ان کا ایک نیا البم ”مائنڈ آف مائن“ کا بہت چرچا ہے۔ یہ البم ان کے باقی دوسرے البمز سے بالکل مختلف ہے اور اس کی وجہ بھی بہت دلچسپ ہے۔

امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ’ون ڈائریکشن‘ بینڈ کے سابق رکن زین ملک کے نئے البم میں ایک اردو گانا بھی شامل ہے۔ جی ہاں انگلش زبان کے البم میں اردو گانا۔ اس گانے کے بول ہیں، ”جب تک اس محبت کے پھول نہ کھلیں، تب تک اس دل کو سکوں نہ ملے۔۔“

یہ ایک رومینٹک گانا ہے اور زین ملک کے اردو بولنے اور سمجھنے والے پرستاروں کے لیے یقیناً بہت بڑا اور خوشگوار سرپرائز ہے۔

زین ملک کے اردو گانے میں صوفیانہ رنگ بھی شامل ہے۔ گٹار پر زین ملک کے سروں کا ساتھ دیا ہے ’ملائے‘ نے۔

زین ملک کے والدین کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ اردو بولتے ہیں کیونکہ ان کے والد کی بھی زبان اردو ہی ہے۔

اخبار کے مطابق زین ملک نے نئے البم میں اردو گانا شامل کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی بیک گراوٴنڈ کو بھولے نہیں ہیں۔

ایک سال قبل ایشین ایوارڈز حاصل کرنے کے بعد اپنی تقریر میں بھی زین ملک نے اپنے ایشین بیک گراوٴنڈ کے لیے اپنے والدین کا شکریہ ادا کیا تھا۔

زین ملک کے اردو گانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور زین کے سیکڑوں پرستاروں نے ٹوئٹر پر گانے سے متعلق اپنے پرجوش جذبات کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG