رسائی کے لنکس

بالی وڈ اداکارہ زینت امان اگلے ہفتے پاکستان آئیں گی


زینت امان ’شان پاکستان۔۔ کیا دلی کیا لاہور‘ کے نام سے ہونے والے ایک فیسٹیول میں شرکت کریں گی، جبکہ اسرار، مائی ڈھائی اور بھارتی سنگر ریکھا بھر دواج میوزیکل پرفارمنسز بھی دیں گی۔

نصیرالدین شاہ اور رضا مراد کے بعد اب بالی وڈ کی ویٹرن اداکارہ زینت امان پاکستان آئیں گی۔ ماضی کی گلیمر گرل زینت امان تین روزہ دورے پر19 مارچ کو لاہور پہنچیں گی۔

زینت امان کے ساتھ ساتھ بھارتی سنگر ریکھا بھردواج کے بھی پاکستان آنے کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی اخبار ’بزنس ریکارڈر‘ اور پاکستانی ٹی وی’جیو نیوز‘ کے مطابق، زینت امان ’شان پاکستان۔۔کیا دلی کیا لاہور‘ کے نام سے ہونے والے ایک فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

اس تین روزہ تقریب میں پاکستانی گلوکار اسرار، مائی ڈھائی اور بھارتی سنگر ریکھا بھر دواج میوزیکل پرفارمنسز بھی دیں گی۔

زینت امان کے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔

فیسٹیول میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹاپ کلاس شیفس بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مشہور بھارتی شیف مجیب الرحمٰن بنگالی، اودھ، رام پوری، حیدرآبادی، کشمیری، مغلئی، پنجابی اورر اجستھانی کھانے بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

فیسٹیول کی میزبانی کے فرائض بھارتی وی جے اور ہوسٹ ’اینڈی کمار‘ و پاکستانی اینکر انوشے اشرف کریں گے۔

XS
SM
MD
LG