رسائی کے لنکس

ضد: ایک خود سر لڑکی کی نئی کہانی، نیا ڈرامہ سیریل


پاکستان میں اِن دونوں ڈراموں کو ’ہم‘ ٹیلی ویژن نے پیش کیا تھا۔ یہی چینل اب ایک نیا ڈرامہ شروع کرنے والا ہے جس کا نام ہے ’ضد‘ ہے۔ یہ کہانی ہے ثمن نامی ایک لڑکی کی جو پڑھی لکھی ہونے کے ساتھ ساتھ ورکنگ خاتون بھی ہے

پڑوسی ملک میں پاکستانی سیریلز کی ریکارڈ ٹوڑ کامیابی ہمارے ڈراموں کی نئی معراج ہے۔ اس کا سہرا بھارت کے نجی ٹی وی چینل ’زی زندگی‘ کو بھی جاتا ہے جو تواتر کے ساتھ پاکستانی ڈرامے نشر کرکے ہماری ڈرامہ انڈسٹری کو عروج بخش رہا ہے۔

جو پاکستانی ڈرامے اب تک پیش کئے گئے ہیں یا ’زی زندگی‘ سے آئندہ کچھ مہینوں یا ہفتوں میں پیش ہوں گے وہ پاکستانی نجی چینلز سے دکھائے جاچکے ہیں۔ وہاں سب سے زیادہ جو ڈرامے اب تک پسند کئے گئے ان میں ’ہم سفر‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ سرفہرست ہیں۔

پاکستان میں ان دونوں ڈراموں کو ’ہم‘ ٹیلی ویژن نے پیش کیا تھا۔ یہی چینل اب ایک نیا ڈرامہ شروع کرنے جارہا ہے جس کا نام ہے ’ضد‘۔

’ضد‘ کہانی ہے ثمن نامی ایک لڑکی کی جو پڑھی لکھی ہونے کے ساتھ ساتھ ورکنگ لیڈی بھی ہے۔

ثمن کو سب سے زیادہ لاڈ پیار کرنے والے اس کے والد ہیں جو اس کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتے۔ لیکن، اسی لاڈ پیار نے ثمن کو خودسر اور ضدی بنا دیا ہے۔

ثمن کی پرانے خیالات کی مالک پھوپھی اسے اکثر سمجھاتی رہتی ہیں۔وہ اپنی بھتیجی کے لئے امریکہ میں سیٹل، لیکن طلاق یافتہ شخص عمر کا رشتہ لے کر آتی ہیں۔ لیکن، عمر طلاق یافتہ ہے یہ بات وہ سب سے چھپا لیتی ہیں۔

چونکہ اپنی ضد کی وجہ سے ثمن خاندان بھر میں بدنام تھی اس لئے ثمن کے والدین عمر سے اس کی شادی کر دیتے ہیں۔ لیکن یہ شادی ایسا کڑوا سچ ثابت ہوتی ہے جو نہ اگلتے بنتا ہے نہ نگلتے۔

اسے تحریرکیا ہے بی گل نے، ہدایات عدنان وائی قریشی نے دی ہیں، جبکہ پیشکش مومنہ درید اور مہروز کریم کی ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں احسن علی‘رباب ہاشم‘ مایا علی‘کنور ارسلان‘ ہمایوں اشرف ‘منظور قریشی‘ سلطانہ ظفر ‘محمود اختر‘ ہما نواب ‘نوشین شاہ‘ انجلین ملک اور عصمت زیدی شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG