رسائی کے لنکس

زمبابولے: 30 ویں یوم آزادی کی تقریبات


جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں اتوار کے روز رقص اور کنسرٹ کی محافل منقعد ہوئیں۔ صدر برابرٹ موگابے نے دارالحکومت ہرارے میں کے ایک اسٹیڈیم میں مجمع سے خطاب کیا۔

ایک زمانے میں انہیں براعظم کے انتہائی ترقی پسند راہنماؤں میں ایک قرار دے کر سراہا جاتا تھا،مگر 2000ء سے ان کی مقبولیت، ان کی حکومت کی جانب سے زمینوں کی ازسرنوتقسیم کی مہم کے آغاز کے بعد سے مسلسل گررہی ہے۔ مسٹر موگابے پر بڑے پیمانے پر یہ نکتہ چینی کی جاتی ہے کہ سفیدفام کاشت کاروں سےزمینیں چھیننے کے نتیجے میں ملک میں خوراک کی پیداوار میں نمایاں طورپر کمی واقع ہوئی اور ملکی معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

واشنگٹن میں وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے زمبابوے کے عوام کو ان کی آزادی 30 ویں سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی ہے۔



XS
SM
MD
LG