رسائی کے لنکس

زمبابوے: اپوزیشن جماعت کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قانونی کارروائی


اپوزیشن جماعت موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے نمائندوں نے جمعے کے روز زمبابوے کی آئینی عدالت میں اپنا کیس درج کرایا۔ جس میں 31 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دھاندلی قرار دیا گیا ہے۔

زمبابوے کی اپوزیشن جماعت نے حالیہ انتخابات میں صدر رابرٹ موگابے کی کامیابی ماننے سے انکار کرتے ہوئے انتخابات کے نتائج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپوزیشن جماعت موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے نمائندوں نے جمعے کے روز زمبابوے کی آئینی عدالت میں اپنا کیس درج کرایا۔ جس میں 31 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دھاندلی قرار دیا گیا ہے۔

اپوزیشن جماعت کے نمائندے ڈگلس موانزورا کا کہنا تھا، ’ہم چاہتے ہیں کہ زمبابوے کے آئین کی شق 93 کے تحت ان انتخابات کو غیر شفاف اور کالعدم قرار دیا جائے۔ اور اگلے ساٹھ روز کے اندر اندر ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔‘

اپوزیشن جماعت کی جانب سے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے لیے عدالتی کارروائی کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک ہی دن پہلے زمبابوے کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 305,000 افراد الیکشن والے دن اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔ اس کی ایک وجہ اہل ووٹرز کی لسٹ میں پائے جانے والے نقص تھے۔

زمبابوے کے وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی کے مطابق، ’موجودہ حالات میں ہم نے وہی کیا جو ہمیں کرنا چاہیئے تھا۔ ہم نے یہ معاملہ عدالت کے سامنے رکھا ہے اور اب یہ فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے کہ یہ کیس مضبوط ہے کہ نہیں۔‘
XS
SM
MD
LG