رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے بلال آصف سب سے کامیاب باؤلر رہے، انھوں نے 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

پیر کو ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ زمبابوے کے بلے باز پاکستانی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین میں جاتے رہے اور پوری ٹیم 38.5 اوورز میں 161 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

میزبان ٹیم کی طرف سے موتومبامی 67 اور چیبھابھا 48 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

مہمان ٹیم کی طرف سے بلال آصف سب سے کامیاب باؤلر رہے، انھوں نے 25 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم نے تین اور شعیب ملک اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے 162 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا پر اعتماد آغاز کیا اور اس ہدف کو با آسانی 34 اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

مہمان ٹیم کی طرف سے نمایاں بلے بازوں بلال آصف اور اسد شفیق نے 38، 38 زنز بنائے جب کہ شعیب ملک 34 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی باؤلر بلال آصف کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ زمبابوے کی جانب سے بلے باز چیبھابھا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پہلا میچ پاکستان نے 131 رنز کے بڑے فرق سے جیتا تھا جب کہ دوسرے میچ میں ’بیڈ لائٹ‘ کے بعد ’ڈک ورتھ لوئس میتھڈ‘ کے تحت پاکستان کو پانچ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG