رسائی کے لنکس

زمبابوے کے صدر اختیارات کی تقسیم میں توسیع کے مخالف


زمبابوے کے صدر اختیارات کی تقسیم میں توسیع کے مخالف
زمبابوے کے صدر اختیارات کی تقسیم میں توسیع کے مخالف

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ ملک آئندہ انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایسے وقت میں اختیارات کی تقسیم کے معاہدے کو وسعت نہیں دینی چاہیئے ۔

مسٹر موگابے نے 2008ء میں متنازع انتخابات کے بعد ایک معاہدے کے تحت وزیراعظم Morgan Tsvangirai کے ساتھ اختیارات کی تقسیم پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم ابتداء میں صدر موگابے ایسا کرنے سے گریزاں تھے۔

صدر نے کہا کہ معاہدے کی معیاد دو سال تھی جو فروری 2011ء میں ختم ہو جائے گی۔ اُنھوں نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں عام انتخابات سے قبل آئندہ سال کے آغاز میں زمبابوے کے آئین پر ریفرنڈ م ہونا چاہیئے۔

1980 ء میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے موگابے زمبابوے کے صدر ہیں ۔

امریکہ اور یورپ کا الزام ہے کہ موگابے کئی سالوں سے سیاسی مخالفین کو دبانے اور معاشی میدان میں بے ضابطگیوں کے باعث ملک کو تباہی کے دہانے کی طر ف لے جارہے ہیں۔ موگابے نے ملک کی سفید فام آبادی کے تجارتی زرعی اراضی پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG