رسائی کے لنکس

زمبابوے: رابرٹ موگابے نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھا لیا

صدر رابرٹ موگابے
صدر رابرٹ موگابے

جمعرات کو 89 سالہ موگابے نے حلف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ان کے مخالف مورگن سوانگیرائی کی جماعت ’ایم ڈی سی‘ کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کے باعث حلف برداری کی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔

زمبابوے میں رابرٹ موگابے نے ملک کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے اور یوں 33 سال سے اقتدار میں رہنے والی یہ شخصیت کو مزید پانچ سال ملک پر حکمرانی کے لیے مل گئے ہیں۔

جمعرات کو 89 سالہ موگابے نے حلف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ۔ان کے مخالف مورگن سوانگیرائی کی جماعت ’ایم ڈی سی‘ کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی چھان بین کے باعث حلف برداری کی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی۔

ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ 31 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی اور اس نے اس بارے میں عدالت میں ایک درخواست بھی دائر کر رکھی تھی۔ تاہم منگل کو ایک آئینی عدالت نے حزب مخالف کی جماعت کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

سبکدوش ہونے والے وزیراعظم سوانگیرائی نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے ایک ترجمان نے کہا کہ انتخابات ’’چرائے‘‘ گئے اور وزیراعظم کسی بھی ایسی تقریب میں شرکت نہیں کرسکتے جس کی میزبانی ’’چور‘‘ کر رہے ہیں۔

مسٹر موگابے 1980ء سے ملک کے صدر چلے آرہے ہیں۔

صدر موگابے اور وزیراعظم سوانگیرائی کی جماعتیں 2008ء کے انتخابات کے بعد ایک معاہدے کے تحت شراکت اقتدار پر عمل پیرا تھیں۔
XS
SM
MD
LG