رسائی کے لنکس

زمبابوے: مذہبی تقریب کے بعد بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک


فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسٹیڈیم میں تین ہزار افراد موجود تھے جو کہ مسیحی مبلغ والٹر میگایا کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں آئے تھے۔

زمبابوے میں ایک اسٹیڈیم میں ہونے والی مذہبی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب ’چرچ سروس‘ کی تقریب میں شریک ہزاروں افراد نے ایک ہی خارجی راستے سے نکلنے کی کوشش کی۔

اسٹیڈیم میں تین ہزار افراد موجود تھے جو کہ مسیحی مبلغ والٹر میگایا کی تقریب میں شرکت کے لیے وہاں آئے تھے۔

جب تقریب ختم ہوئی تو ہجوم ایک ہی خارجی راستے کی طرف تیزی سے بڑھا جس سے بھگدڑ مچنے سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر سات افراد نے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق اُنھوں نے لوگوں کو وہاں سے محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے وہ اُن پر قابو نا پا سکے۔​

XS
SM
MD
LG