رسائی کے لنکس

مسٹر موگابے 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے صدر ہیں اور اُنھوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو قبول کریں گے۔

زمبابوے میں بدھ کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں پانچ اُمیدوار شامل ہیں جن میں وزیراعظم مورگن سوانگیرائی اور ملک میں طویل عرصے سے برسر اقتدار صدر رابرٹ موگابے شامل ہیں۔

مسٹر موگابے 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے صدر ہیں اور اُنھوں نے کہا کہ وہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو قبول کریں گے۔

رابرٹ موگابے نے کہا کہ وہ کسی طرح کی دھاندلی کا حصہ نہیں بنیں گے تاہم اُن کے مخالفین کا الزام ہے کہ وہ صدراتی انتخاب ’’چرانا‘‘ چاہتے ہیں۔

صدر موگابے اور وزیراعظم مورگن سوانگیرائی 2008ء میں انتخابات کے بعد سے حساس شراکت اقتدار میں شامل رہے۔

زمبابوے کے ان انتخابات کی نگرانی کے لیے غیر ملکی مبصرین کو ملک میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ لگ بھگ سات ہزار مقامی اور افریقہ کے بعض دیگر ممالک سے کئی سو مبصرین ان انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG