رسائی کے لنکس

ڈالر...جو درختوں پر نہیں اگتے


کہانی ان ڈالرز کی، جو درختوں پر نہیں اگتے!
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:29 0:00

وطن سے بے وطنی تک کا سفر، ملازم سے مالک بننے کا سفر، اور ہنر سے کامیابی اور معاشی خوشحالی تک کا سفر کتنی رکاوٹوں اور مشکلات سے گزر کر منزل تک پہنچتا ہے، جاننے کے لئے ملئے عدنان احسان سے

اردو زبان کے یہ محاورے تو سب ہی نے سنے ہوں گے کہ ’محنت میں عظمت ہوتی ہے‘ اور ’مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دینا لازمی ہے‘۔ لیکن، امریکہ میں کام کے دوران، قدم قدم پر ایسے افراد سے ملاقات ہوتی ہے، جن سے مل کر اردو زبان کے یہ سب محاورے سچے معلوم ہوتے ہیں۔

ایسے کردار جنہوں نے واقعتاً امریکہ آکر ڈالر درختوں سے نہیں توڑے، بلکہ بے تحاشہ محنت کے طفیل اور دیانتداری سے اپنے لئے خوشحال زندگی اور نمایاں مقام حاصل کیا۔ وطن سے بے وطنی تک کا سفر، ملازم سے مالک بننے کا سفر، اور ہنر سے کامیابی اور معاشی خوشحالی تک کا سفر، کتنی رکاوٹوں اور مشکلات سے گزر کر منزل تک پہنچتا ہے۔

یہ جاننے کے لئے، ہم نے ملاقات کی عدنان احسان سے، جو 26 سال پہلے پاکستان سے امریکہ آئے اور اب ان کی اپنی ہیٹنگ اور کولنگ کمپنی کئی لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG