گینگسٹر سے سیاسی رہنما بننے والے مختار انصاری جمعرات کی شام اتر پردیش کی جیل میں وفات پا گئے تھے۔ انہیں اسی روز قے کی شکایات کے پیشِ نظر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بھارت کے قانونی عمل کو غیر جانب دار بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس پر شک و شبہے کا اظہار کرنا مناسب نہیں۔
افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان نے تاحال اپنے دفاعی بجٹ کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ اپنی دفاعی قوت کو باقاعدہ فوج کے طور پر مرتب کرنے کے لیے طالبان نے اسپیشل فورسز اور آٹھ انفینٹری کورز کے تحت اپنی افرادی قوت کو تین بٹالین میں تقسیم کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز کہا کہ بھارت میں اپوزیشن کے اہم رہنما اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکہ نے جو ریمارکس دئیے ہیں، بھارت نے اس پر سخت اعتراض کیا ہے۔
حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے امت شاہ کے اس بیان پر محتاط ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو یہ اقدام بہت پہلے اٹھانا چاہیے تھا۔
بھارت اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں اربوں روپے کی لاگت سے ریلوے لائنز بچھانے کا منصوبہ شروع کر رہا ہے۔ لیکن یہ پروجیکٹ مقامی کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ شوپیان میں سیب کے کاشت کار کہتے ہیں کہ حکومتی ادارے ان کی مرضی کے خلاف ان کی زمینیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بھارت کے عام انتخابات میں خواتین کا ووٹ کتنا اہم ہے؟ سیاسی جماعتیں خواتین کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہیں اور خود خواتین سیاست میں کتنی دلچسپی لے رہی ہیں؟ جانیے ہریانہ سے انجنا پسریچا کی رپورٹ میں۔
قوالی میں آپ نے عموماً مرد قوال ہی دیکھے ہوں گے۔ لیکن بھارت کے شہر حیدرآباد میں کچھ خواتین قوالی گاتی ہیں۔ یہ خواتین قوالی کے ذریعے جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد، کم عمری میں شادی اور خواتین کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ۔
امریکی ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چئیرمین، ریپبلکن،مائیک میکول نے کہا کہ بارہ ہزار اضافی SIVs امریکی حکومت کے لیے کام کرنے والےافغان شہریوں سے انخلا کے امریکی وعد ے کا ایک زبر دست رد عمل ہے ۔
دہلی کی ’جواہر لعل نہرو یونیورسٹی‘ میں طلبہ یونین کے انتخابات میں تمام چاروں کلیدی عہدوں پر بائیں بازو کے امیدوارں کی کامیابی اور حکمراں جماعت ’بھارتیہ جنتا پارٹی‘ کی طلبہ تنظیم ’اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد‘ کے امیدواروں کی شکست کو موجودہ ملکی سیاست کے تناظر میں کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
امریکہ کے محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کی رپورٹ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ایک منصفانہ قانونی عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
بنگلہ دیش کی حکومت 25 مارچ سے 16 دسمبر 1971 کے درمیان پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بین الاقوامی سطح پر 'نسل کشی' کے طور پر تسلیم کروانے کی کئی برس سے کوشش کر رہی ہے۔ پاکستان ان الزامات سے انکار کرتا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available