غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا تازہ ترین راؤنڈ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زمینی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے جب کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کے 'طرزِ جنگ' پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہفتے میں تین چھٹیوں اور اوقاتِ کار میں کمی جیسی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں اور بعض کمپنیوں نے اس نظام الاوقات کو آزمائشی بنیادوں پر نافذ بھی کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان غزہ میں آگے بڑھنے کے طریقے پر ٹھوس گفتگو کریں گے، جہاں چھ ماہ کی لڑائی کے بعد انسانی ہمدردی کے بحران میں اضافہ ہورہا ہے ۔
امریکہ کے اسکولوں میں جہاں مسلمان طلبہ کی تعداد کم ہے تاہم کچھ علاقوں میں قائم اسکولوں میں مسلم طلبہ کی بڑی تعداد میں موجودگی کے سبب ان کی انتظامیہ کو ماہِ رمضان میں ضروریات سے متعلق مزید توجہ دینا پڑتی ہے جس کے دوران یہ طلبہ نمازِ فجر سے غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔
مائیک پینس بھی ری پبلکن صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے ٹرمپ کے مدِمقابل تھے. تاہم گزشتہ برس پرائمری انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے سے قبل وہ دست بردار ہو گئے تھے۔
جمعرات کو سینیٹ میں اپنے خطاب میں شومر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کے اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کے عالمی سطح پر تنہا ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی عمارت کے باہر تحریک انصاف کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ شرکا کا مطالبہ تھا کہ پاکستان کے لیے پیکج کی منظوری سے پہلے حالیہ انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ مزید تفصیل عمران جدون سے۔
امریکی سینیٹر کرس وین ہولن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام کو اپنے رہنماؤں کو چننے کا اختیار ہونا چاہیے کیوں کہ یہ بہت اہم ہے کہ لوگوں کے فیصلے کا احترام کیا جائے۔ کرس وین ہولن نے پاک امریکہ تعلقات سے متعلق 20 مارچ کو امریکی کانگریس میں ہونے والی سماعت کے بارے میں مزید کیا کہا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
یہ کانگریشنل سماعت امریکی سیاستدانوں کو محکمہ خارجہ کے نائب سکریٹری ڈانلڈ لو سے سوالات پوچھنے اور انہیں جواب دینے کا موقع فراہم کرے گی۔
امریکہ میں بسنے والے مسلمان خاندانوں کو اپنے بچوں میں اسلامی ثقافت اور اپنے دین کی محبت قائم رکھنے کے اپنے آبائی ممالک کے مقابلے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔یہاں والدین گھروں میں رمضان اور عید کا ماحول بنانے کے لئے بچوں کو ساتھ شامل کرکے خصوصی تیاریاں کرتے ہیں، مزید جانتے ہیں ندا سمیر سے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available