فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں کے دوران الشفا اسپتال میں 20 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جب کہ درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
عراق کے وزیر تعلیم نعیم العبودی نے گراسی اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کے درمیان ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے عراق میں کئی منصوبوں کے قیام پر بات کی ہے، جن میں پرامن مقاصد کے لیے ایک جوہری ری ایکٹر کی تعمیر بھی شامل ہے۔
فلسطینی پناہ گزین ایجنسی،یو این آر ڈبلیو کے سربراہ فلپ لازارینی نے قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پیر کو رفح جانے کا ارادہ تھا "لیکن مجھے ایک گھنٹہ پہلے اطلاع ملی ہے کہ مجھے رفح میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔"۔
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایسے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں ووٹروں کے پاس ان کے سیاسی مخالفین کو ڈرانے دھمکانے یا جیل بھیجے جانے کے بعد کوئی حقیقی متبادل ہی نہیں بچا تھا۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے سینئر امریکی سینیٹر کی جانب سے ملک میں انتخاب کے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر کا بیان مکمل طور پر نامناسب تھا۔
یوکرین کی فرنٹ لائن فورسز کو ان دنوں گولہ بارود اور اسلحے کی کمی کا سامنا ہے۔ مغربی اتحادیوں خاص طور پر امریکہ کی طرف سے امداد میں تاخیر نے یوکرین کی روس کے خلاف جوابی کارروائی میں خاصی کمی کی ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں۔
اسرائیلی فوج کی حماس کے خلاف غزہ میں جنگ جاری ہے۔ حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے محکمۂ صحت کا اتوار کو کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہفتے کی شب کی گئی بمباری میں مزید 61 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔
ورلڈ سینٹرل کچن کی ترجمان لنڈا روتھ کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک خوراک کے تین کروڑ 20 لاکھ پیکٹ تقسیم کر چکا ہے۔ تقسیم کی جانے والی امدادی خوراک میں چاول، آٹا، دالیں، پھلیاں، مچھلی اور ڈبہ بند گوشت شامل ہے۔
گروپ سیون نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر ایران روس کو بیلسٹک میزائل یا متعلقہ ٹیکنالوجی فراہم کرتا ہے تو ہم ایران کے خلاف نئے اور اہم اقدامات سمیت فوری اور مربوط انداز میں جواب دینے کے لیے تیار ہیں"۔
وونگ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ادارے پر الزامات کی تحقیقات سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا ایجنسیوں اور آسٹریلوی حکومت کے وکلاء کی جانب سے اس وقت دستیاب بہترین مشورہ یہ ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کا اقوام متحدہ کا ادارہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے
ایک 75 سالہ ٹور گائیڈ عزت خوئیس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "بہت سارے فوجی ہیں۔ ... یہ ہمارے لیے اچھا نہیں، مستقبل کے لیے، امن کے لیے اور لوگوں کے اکٹھے رہنے کے لیے اچھا نہیں ہے۔"
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیروت میں قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ سے، حماس کے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر مہلک حملوں،پھر غزہ پر اسرائیل کے تباہ کن جوابی حملوں کے بعد سے کم از کم تیسری بار ملاقات کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available