رسائی کے لنکس

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے


میر تقی میر
میر تقی میر

میرتقی میر ایک ایسے شاعر تھےجن کے فن کی مرزا غالب سمیت کئی اساتذہ نے داد دی

عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایک ہی شعبے سےتعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک دوسرے سے ٹھنی ہی رہتی ہے، لیکن میرتقی میر ایک ایسے شاعر تھےجن کے فن کی غالب سمیت کئی اساتذہ نے داد دی ہے۔

مثلاً:
میر کے شعر کا احوال کہوں کیا غالب
جس کا دیوان کم از گلشن کشمیر نہیں

سودا تو اس غزل کو غزل در غزل ہی لکھ
ہونا ہے تجھ کو میر سے استاد کی طرح

اے مصحفی تو اور کہاں شعر کا دعوی
پھبتا ہےیہ انداز سخن میر کے منہ پر

شبہ نا سخ نہیں کچھ میر کی استادی میں
آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں

نہ ہوا پر نہ ہوا میر کا انداز نصیب
ذوق یاروں نے بہت زور غزل میں مارا

آڈیو رپورٹ سننے کے لیے کلک کیجیئے:

please wait

No media source currently available

0:00 0:04:15 0:00
XS
SM
MD
LG