رسائی کے لنکس

ہردم رواں ہے زندگی


ہردم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:00 0:00

 ہمارے آج کے پروگرام کے مہمان  طارق ملہانس  شکاگو شہر کی انتظامیہ  کے پہلے پاکستانی امریکی اور پہلے مسلمان کنٹرولر کے فرائض انجام دے چکے ہیں ، الی نوائے کی کک کاٴونٹی جو آبادی کے اعتبار سے امریکہ کی دوسری سب سے بڑی کاؤنٹی ہے اور  شکاگو جس کا ایک شہر ہے ، اس کی انتظامیہ کے پہلے مسلمان ، پہلے پاکستانی  امریکی اور پہلے ایشیائی چیف فائننشل آفیسر رہ چکے ہیں۔   ایک بین الاقوامی سرمایہ کار بنک ، یونی کارن انویسٹ منٹ بنک میں سینیر وائس پریذیڈنٹ رہ چکے ہیں  اور  یو  آئی بی  کمپنی  کے صدر رہ چکے ہیں ۔ کونسل آف اسلامک آرگنازئیشن آف گریٹر شکاگو کے وائس چیرمین رہ چکے ہیں جو شکاگو کی ساٹھ سے زیادہ مسلم تنظیموں  کی فیڈریشن ہے جس میں اسلامی اسکول ، سوشل سروسز اور پروفیشنل ادارے شامل ہیں ۔   اس وقت شکاگو کی ایک سرمایہ کاری سے متعلق  ایک کمپنی  کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں جو  افراد ، گھرانوں اور حکومتوں کو مالیاتی امور میں مشاورت فراہم کرتی ہے۔ اور جس کی امریکہ بھر میں بارہ شاخیں ہیں۔

XS
SM
MD
LG