رسائی کے لنکس

آواز دوست - میری کہانی


آواز دوست - میری کہانی
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:00 0:00

میری کہانی ۔ 6 مارچ 2014 سامعین 6 مارچ کے پروگرام میں آپ نےبلوچستان سے اسلام آباد تک مارچ کرنے والے قافلے کے کچھ افراد کی کہانیاں سنیں گے۔ انہوں نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر اس لیے پیدل طے کیا ہے کہ تاکہ دنیا کی  اور خود اپنے ملک کی توجہ گم شدہ افراد کے مسئلے پر مبذول کروا سکیں۔ اور اقوام متحدہ کو اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔ اس قافلے میں شامل 10 سالہ علی حیدر اپنے باپ کی تلاش میں ہے جوکئی سال سے گم شدہ ہیں۔ اور وہ اپنی ماں سے وعدہ کرکے آیا ہے کہ انہیں واپس لے آئے گا۔ فرزانہ مجید کو اپنے چہیتے بھائی ذاکر حسین بلوچ کی تلاش ہے جسے برسوں پہلے یونیورسٹی سے اٹھا لیا گیاتھا۔ اور وہ جگہ جگہ بھوک ہڑتالی کیمپ لگاتی ہیں اور اپنے اس بھائی کو تلاش کرتی پھر رہی ہیں جس نے ان کے ساتھ بہت سے ایسے خواب دیکھے تھے جو سب نوجوان دیکھتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ۔۔ ایک خوشحال زندگی گذارنے کے۔ اور ماما قدیر اس قافلے کے راہنما ہیں۔ ان کا اپنا نوجوان بیٹا اسی طرح غائب ہوگیا تھا اور برسوں بعد اس کی نعش ملی تھی۔ وہ چاہتے ہیں کہ باقی لوگوں کے عزیزوں کو تلاش کرلیاجائے۔ یہ سب کہانیاں سننے کے لئے نیچے دئیے ہوئے لنک پر کلک کیجئے ۔

XS
SM
MD
LG