رسائی کے لنکس

افغانستان: قرآن کی بے حرمتی کا الزام، خاتون ہلاک


فائل
فائل

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سانحے کی تحقیقات جاری ہے

افغانستان میں قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے ایک خاتون پر حملہ کرکے اُنھیں ہلاک کر دیا، اور لاش کو نذرآتش کرنے کے بعد دریا میں پھیک دیا۔

افغان پولیس کےمطابق، عورت کے قتل کا یہ واقعہ منگل کو کابل کے مرکز میں شمشیرا مزار شاہ کے قریب پیش آیا۔

رائٹرز کی ایک خبر کے مطابق، قتل ہونے والی خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کئی برسوں سے، خاتون کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سانحے کی تحقیقات جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG