رسائی کے لنکس

الجزیرہ کے صحافیوں کو قید کی سزا، امریکہ کا اظہارِ افسوس


محکمہٴخارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تفتیش، خبر اور رائے زنی آزادی صحافت کے جزو ہیں۔۔۔ اُس صورت میں بھی کہ ان کا تعلق غیرمعروف یا متنازع معاملے سے ہو۔۔ یہ کسی بھی آزاد معاشرے کی بنیاد اور جمہوریت کے فروغ کے لیے لازم ہے‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے مصر کی عدالت کی جانب سے ’الجزیرہ‘ کے تین صحافیوں کو سنائی جانے والی سزا پر ’شدید افسوس اور تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

’الجزیرہ‘ کے جِن تین صحافیوں کو سزا سنائی گئی ہے، اُن کے نام ہیں: محمد فہمی، بحر محمد اور پیٹر گریستے۔

محکمہٴخارجہ کے ترجمان نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تفتیش، خبر اور رائے زنی آزادی صحافت کے جزو ہیں۔۔۔ اُس صورت میں بھی کہ ان کا تعلق غیرمعروف یا متنازع معاملے سے ہو۔۔ یہ کسی بھی آزاد معاشرے کی بنیاد اور جمہوریت کے فروغ کے لیے لازم ہے‘۔

جان کِربی نے حکومتِ مصر پر زور دیا کہ ِ’اس فیصلے کا مداوا کرنے کے لیے تمام دستیاب اقدام کیے جائیں؛ جب کہ یہ فیصلہ آزادیِ اظہار کے لیے نقصان دہ ہے، جو استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے‘۔

XS
SM
MD
LG