رسائی کے لنکس

معروف امریکی فٹ بال کھلاڑی فرینک کا 84 سال کی عمر میں انتقال


12 سالہ فٹ بال کیریئرکے دوران وہ امریکی فٹ بال ٹیم جائنٹس کے ساتھ وابستہ رہے اور وہ 1956 میں فٹ بال لیگ کے بہت ہی اہم کھلاڑی تھے جب جائنٹس نے لیگ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

فٹ بال کے معروف امریکی کھلاڑی اور طویل عرصے تک سپورٹس براڈکاسٹر رہنے والے فرینک جفرڈ 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے خاندان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فرین کی موت اتوار کی صبح نیویارک سٹی میں ان کے گھر میں ہوئی۔

فرینک جفرڈ 1930 میں امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا میں پیدا ہوئے اور 1952 میں نیشنل فٹ بال لیگ میں شامل ہونے سے پہلےجنوبی کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کی کالج ٹیم کے ایک اسٹار کھلاڑی تھے۔

اپنے 12 سالہ فٹ بال کیریئرکے دوران وہ امریکی فٹ بال ٹیم جائنٹس کے ساتھ وابستہ رہے اور وہ 1956 میں فٹ بال لیگ کے بہت ہی اہم کھلاڑی تھے جب جائنٹس نے لیگ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

وہ فٹ بال کے کھیل میں اپنی مہارت اور پھرتی کے لیے مشہور تھے اور ان کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا تھا جو اپنی ٹیم کے دفاعی اور اسپیشل اسکواڈ میں شامل تھے۔

فرینک جفرڈ نے ریٹائرمنٹ کے بعد ’سپورٹس‘ براڈ کاسٹر کے طور پر کام کیا اور بعد میں انہوں نے 1971 سے لے کر 1997 تک امریکی نشریاتی ادارے 'اے بی سی' کے پروگرام" منڈے نائیٹ فٹ بال'' میں بطور مبصر کام کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ہالی وڈ کی 12 فلموں میں بھی کام کیا جس میں سب سے زیادہ قابل ذکر دوسری عالمی جنگ سے متعلق نیول ڈرامہ " اپ پیری اسکوپ" بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG