رسائی کے لنکس

آرنلڈ شیوازنیگر بھارت کی علاقائی فلم میں کام کے خواہش مند


اُن کے بقول، ’آئی‘ کے فلم میکر، شنکر بہت ٹیلنڈڈ ہیں۔ جو اسپشل ایفکیٹس انہوں نے فلم میں استعمال کئے وہ زبردست ہیں۔۔ میں شنکر کی بنائی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں‘

کراچی ۔۔۔ بالی وڈ تو ہالی وڈ میں اپنے کام کے حوالے سے ’امپریشن‘ جما ہی چکی ہے، میگا اسٹار رجنی کانت جیسے ایکٹرز کی بدولت ساوٴتھ کی فلم انڈسٹری بھی ہالی وڈ کے لئے اجنبی نہیں رہی۔ اسی لئے، آرنلڈ شیوازنیگر جیسے اسٹار بھی یہاں کھینچے چلے آئے تامل فلم ’آئی‘ کے میوزک لانچ پر۔۔ اور بھرپور داد سے نوازا فلم سے جڑے ہر شخص کو۔۔

چنائی میں ہونے والی میوزک لانچ کی تقریب کو ’ستاروں کی کہکشاں‘ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ ہالی وڈ کے ’ٹرمینیٹر‘ آرنلڈ شیوازنیگر سے لے کر بالی وڈ لیجنڈ رجنی کانت اور آسکر ایوارڈ ونر اے آر رحمٰن کی شرکت نے محفل میں چار چاند لگا دئیے۔

’این ڈی ٹی وی‘ اور’ انڈیا ٹوڈے‘ سمیت پورے بھارتی میڈیا نے’آئی‘ کے میوزک لانچ کو خصوصی اہمیت دی اور بالی وڈو ہالی وڈ کے دو ’لیونگ لیجنڈز‘ یعنی رجنی کانت اور آرنلڈ شیوازنیگر کی ایک دوسرے کے ساتھ مل کر تقریب کو انجوائے کرتے لمحات میں ناظرین کو بھی شامل کیا کوریج کے ذریعے۔

’آئی‘۔۔کہانی ہے ایک ایسے نوجوان کی جو باڈی بلڈنگ کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے اور دن رات ’مسٹر تامل ناڈو‘ کا اعزاز حاصل کرنے کے خواب دیکھتا ہے۔ اسی مناسبت سے باڈی بلڈرز کے چھوٹے سے گروپ نے اسٹیج پر اینٹری دی اور ’مہا باڈی بلڈر‘ ۔۔آرنلڈ شیوازنیگر سے خوب داد سمیٹی۔

آرنلڈ نے فلم کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’ ’آئی‘ کے فلم میکر شنکربہت ٹیلنڈ ڈ ہیں۔ جو اسپشل ایفکیٹس انہوں نے فلم میں استعمال کئے وہ زبردست ہیں۔۔میں شنکر کی بنائی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں۔“

آرنلڈ کا مزید کہنا تھا: ’ینگ باڈی بلڈرز کو اپنی فلم میں چانس دینا بھی شنکرکا بڑا کام ہے جس نے مجھے میری نوجوانی کا دور یاد دلا دیا۔‘

فلم’ا ٓئی‘کا میوزک دیا ہے اے آر رحمٰن نے اور اس کی کاسٹ میں شامل ہیں وکرم، برطانوی ماڈل اورایکٹریس ایمی جیکسن اور اپن پاٹل۔

آرنلڈ شیوازنیگر، جو کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا سے بھی ملاقات کی جو خود بھی ایکٹریس رہ چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG