رسائی کے لنکس

ملک اسحاق کو جیل بھجوا دیا گیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

لاہور میں ایک مذہبی اجتماع میں فرقہ وارانہ منافرت سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے جرم میں ملک اسحاق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کالعدم انتہا پسند گروپ ’سپاہ صحابہ‘ کے سربراہ ملک اسحاق کو لاہور کی ایک ذیلی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا ہے۔

اُنھیں جمعرات کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا، اور جمعہ کو انھیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک مذہبی اجتماع میں فرقہ وارانہ منافرت سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے جرم میں ملک اسحاق کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

صوبائی حکومت نے ان کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی تھی لیکن اس کے باوجود وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ کو آگاہ کیے بغیر ہی سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور اس سنی انتہا پسند گروہ پر سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملک اسحاق کو 1997ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور 14 سال کی قید کے بعد 2011ء میں انھیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG