رسائی کے لنکس

سوڈان: رضاکار معالجوں پر فضائی حملہ، امریکہ کی مذمت


فائل
فائل

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے حکومت سوڈان سے اس مطالبے کا اعادہ کیا ہے کہ ․اپنے ہی شہریوں کے خلاف مسلح تشدد کی کارروائیاں بند کی جائیں․

امریکہ نے سوڈانی مسلح افواج کی جانب سے جنوبی کردفان کے فراندالا شہر میں واقع 'ڈاکٹرز ودھاؤٹ بارڈرز' پر 20 جنوری کو کیے جانے والے فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

منگل کی شام جاری ہونے والے ایک بیان میں، محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ حکومت سوڈان کی طرف سے متنازع حصوں میں شہریوں اور انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو ہدف بنا کر حملہ کرنا، اپنے عوام اور حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی حکومت کی عدم پاسداری کا مظہر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2014 کے دوران حکومتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں، نقل مکانی، زیرین ڈھانچے کے نقصان میں اضافے اور زرعی پیداوار میں کمی کے نتیجے میں پہلے ہی انسانی بہبود کی بدتر صورت حال مزید خراب ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی سطح کے اس بحران کے نتیجے میں17 لاکھ سے زائد افراد مشکلات کا شکار ہیں، جب کہ 265000 سوڈانی تارکین وطن نے جنوبی سوڈان، ایتھیوپیا اور کینیا میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

بیان میں حکومت سوڈان سے اس مطالبے کا اعادہ کیا گیا ہے کہ اپنے ہی شہریوں کے خلاف مسلح تشدد کی کارروائیاں بند کی جائیں۔

محکمہٴخارجہ نے مزید کہا ہے کہ اِن حملوں کے باعث، اُن افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے درکار وسیع سطح کی ضروری خدمات بجا لانے کے کام میں دھچکا پہنچ رہا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ 2014ء اور 2015ء کے مالی سال کے دوران امریکہ انسانی بنیادوں پر سوڈان کے عوام کو 29 کروڑ اور 75 لاکھ ڈالر کی مدد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

XS
SM
MD
LG