رسائی کے لنکس

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیریز بھی جیت لی


پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 215 رنز بنائے جو آسٹریلیا نے پانچ وکٹس کے نقصان پر 44 ویں اوورز میں با آسانی بنالئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے میچ آسٹریلیا نے جیت لیا ہے جس کے ساتھ ہی تین میچز کی سیریز بھی آسٹریلیا کے نام ہوگئی۔

جمعہ کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 215 رنز بنائے جو آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 44 ویں اوور میں با آسانی بنالئے۔

سب سے شاندار بیٹنگ میکس ویل نے کیا اور دھواں دار شارٹس لگاتے ہوئے 76 رنز اسکور کئے۔ باقی چار کھلاڑیوں میں سے وارنر نے 29، فنچ نے 14، اسمتھ نے 12 اورجارج بیلی نے 28 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 2 جبکہ محمد عرفان اور رضا حسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔ تاہم کوئی بھی بالر اور فیلڈر باوجود کوشش کے آسٹریلیا کو جیت سے دور نہ کرسکا۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی کارکردگی
اس سے قبل جمعے کی سہ پہر پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اوپننگ کے لئے احمد شہزاد اور سرفراز احمد کریز پر پہنچے اور دونوں نے مل کر 126 رنز کی پارٹنر شپ کی۔ اس اسکور میں احمد شہزاد نے انفرادی طور پر 61 اور سرفراز احمد نے 65 رنز بنائے۔

امید تھی کہ مڈل آرڈر بیٹسمین مزید اچھا اسکور کریں گے لیکن توقع کے برخلاف ایسا نہیں ہوا۔

کیپٹن مصباح الحق نے 15 جبکہ اسد شفیق 29، عمر اکمل 5، شاہد آفریدی اور وہاب ریاض 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فواد عالم 20 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے۔

مجموعی طور پر پوری ٹیم نے مقررہ 50 اوور سے صرف دو بال پہلے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 215 کا ہدف دیا۔

مخالف ٹیم کی جانب سے مچل جانسن نے 3، کین رچرڈسن، ڈوہرٹی، جیمز فولکنر اور نیتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

XS
SM
MD
LG