رسائی کے لنکس

گرم چائے کی ایک پیالی اور پاکستان کی اپنی بانو!


بانو کی جادوگر چائے!
please wait

No media source currently available

0:00 0:10:40 0:00

پاکستانی اور امریکی کمیونٹی کو قریب لانے کی کوشش کرنے والی، بانو مخدوم سے ملاقات

ایک امریکی کوہ پیما گریگ مارٹن سن نے اپنی کتاب ’تھری کپس آف ٹی‘ میں پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کی کہانیاں لکھی ہیں، جو چائے کی تین پیالیوں پر اجنبی کو دوست بنا لیتے ہیں، نئے رشتے قائم کر لیتے ہیں اور روٹھے ہوؤں کو منا لیتے ہیں۔

گرم چائے کی ایک پیالی کیا واقعی ایسی کراماتی خصوصیات رکھتی ہے؟ کہیں یہ باتیں محض چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف تو نہیں؟ یہ جاننے کے لئے ہم ملے بانو سے۔

بانو مخدوم، امریکہ میں 11 ستمبر 2001ء سے بھی پہلے سے واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کی پاکستانی اور امریکی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دوست بنانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

کیسے؟

پیالی بھر پانی میں، چمچ بھر چائے اور چٹکی بھر مٹھاس گھول کر چائے ٹائم کے ذریعے۔

یہ کوشش اب بھی جاری ہے۔ آئیے، آپ کو بھی ملواتے ہیں بانو سے! اپنی اس وڈیو رپورٹ میں۔

بانو کی جادوگر چائے!
please wait

No media source currently available

0:00 0:10:40 0:00

XS
SM
MD
LG