رسائی کے لنکس

کیپٹل ہل کے قریب کار سے پریشر کوکر برآمد، ڈرائیور گرفتار


اسی طرح کے پریشر کوکر بم کو استعمال کرکے اپریل 2013ء میں بوسٹن میراتھون کے تین شرکاء کو ہلاک اور 250 کے قریب افراد کو زخمی کردیا گیا تھا

امریکی حکام نے اتوار کو ایوان نمائندگان کی عمارت کے قریب کھڑی کی گئی ایک گاڑی سے پریشر کوکر اور گیسولین برآمد کرکے، گاڑی کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

اسی طرح کے پریشر کوکر بم کو استعمال کرکے اپریل 2013ء میں بوسٹن میراتھون کے تین شرکاء کو ہلاک اور 250 کے قریب افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔

یو ایس کیپٹل پولیس کی ترجمان لیفٹیننٹ کیمبرلی شیناڈر کے مطابق پولیس افسران نے معمول کی گشت کے دوران گلی نمبر تین اور کیپٹل ہل کے مغربی لان کے قریب مشتبہ گاڑی کی تلاشی لی، جس میں پریشر کوکر کے علاوہ گیسولین بھی برآمد ہوا۔ جس کے بعد، کیپٹل پولیس کے خطرناک ڈیوائس سیکشن نے قریبی گلیوں کو بند کرکے گاڑی میں موجود پریشر کوکر سمیت ان مشتبہ اشیاء کو محفوظ کرلیا۔

ابتدائی جانچ کے بعد گاڑی کو خطرناک اشیاء سے محفوظ قرار دے دیا گیا۔ تاہم، گاڑی کے مالک کو معطل ڈرائیونگ لائنس کے باوجود گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی جوائنٹ ٹریریزم ٹاسک فورس، پولیس اور دیگر وفاقی ایجنسیوں نے اس جانچ میں تعاون فراہم کی۔

XS
SM
MD
LG