رسائی کے لنکس

چین مصنوعی جزیرے کی تعمیر روکے: امریکی وزیر دفاع


وزیر دفاع ایش کارٹر
وزیر دفاع ایش کارٹر

جنوبی بحیرہ چین میں ایسے جزائر جن پر ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک حق ملکیت کے دعویدار ہیں، چین مصنوعی جزیرہ بنا رہا ہے۔

امریکہ کے وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ چین جنوبی بحیرہ میں جزیرے کی تعمیر کو فوری طور پر روکے۔

کارٹر نے ہوائی میں پرل ہاربر کے دورے کے موقع پر کہا کہ چین سمیت تمام ایشیائی ممالک جزائر کے تنازع پر فوجی تیاری نہ کریں اور اسے پرامن طریقے سے حل کریں۔

"چین کے اقدامات خطے کے ممالک کو ایک نئے انداز میں جمع کر رہے ہیں، وہ ایشیا بحرالکاہل میں امریکہ کی مزید کارگزاری کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ہم اس پر پورا اتریں گے۔"

کارٹر کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی بین الاقوامی قوانین اجازت دیں گے امریکہ وہاں "پرواز اور کشتی رانی" کرے گا۔

جنوبی بحیرہ چین میں ایسے جزائر جن پر ملائیشیا، ویتنام اور فلپائن سمیت متعدد ایشیائی ممالک حق ملکیت کے دعویدار ہیں، چین مصنوعی جزیرہ بنا رہا ہے۔

چین اپنی عسکری قوت کے ساتھ زیادہ شدت کے ساتھ ان جزائر پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے چین نے ان جزائر کے قریب پرواز کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک طیارے کو علاقہ چھوڑنے کی تنبیہ کی تھی۔ پینٹاگان کا کہنا تھا کہ جہاز بین الاقوامی پانیوں پر پرواز کر رہا تھا اور اس نے یہاں سے نکل جانے سے انکار کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG