رسائی کے لنکس

چین نے امریکی سرکاری اور تجارتی معلومات چوری کریں، ہلری کا الزام


سینیٹر کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کے بارے میں پوری طرح "چوکنا" رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بقول چین ان ملکوں کے لیے خطرات کا باعث بننے والی عسکری تنصیبات بنا رہا ہے جن کے ساتھ امریکہ کے معاہدے ہیں۔

امریکہ میں صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹ ہلری کلنٹن نے چین پر امریکہ کے تجارتی اور سرکاری معلومات چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

شمال مشرقی ریاست نیو ہمشائر میں اپنی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ چین اپنے فائدے کے لیے "بڑی مقدار میں (امریکی) سرکاری معلومات چوری کر رہا ہے"۔

سینیٹر کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کے بارے میں پوری طرح "چوکنا" رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بقول چین ان ملکوں کے لیے خطرات کا باعث بننے والی عسکری تنصیبات بنا رہا ہے جن کے ساتھ امریکہ کے معاہدے ہیں۔

ان کا اشارہ جنوبی بحیرہ چین میں چین کی تعمیراتی منصوبوں کی طرف تھا۔

گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکہ کے نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے بھی کہا تھا کہ امریکی وفاقی ملازمین کے معلومات پر ہونے والے سائبر حملے کی تحقیقات میں چین پر سب سے زیادہ شبہ ہے۔

امریکہ نے اپنے ہاں سرکاری ملازمین کی معلومات پر ہونے والے سائبر حملے پر باضابطہ طور پر چین کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا ہے لیکن مختلف عہدیدار یہ کہتے ہیں کہ وہ اس بات پر قائل ہیں کہ "دراصل معاملہ یہی ہے۔"

حالیہ برسوں میں امریکہ اپنے ہاں سرکاری اور تجارتی اداروں پر سائبر حملوں کا ذمہ دار چین کو ٹھہراتا آیا ہے لیکن چین ان الزامات کو سختی سے مسترد کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG