رسائی کے لنکس

افغان کرکٹ ٹیم کی فتح پر کابل میں جشن


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان ٹیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جہاں آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں فتح پر دارالحکومت کابل میں شائقین کرکٹ نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔

بدھ کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں جب افغانستان کے گلبدین نبی نے آخری اوور میں چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتخ سے ہمکنار کیا تو اس کامیابی پر کابل میں لوگوں نے زبردست ہوائی فائرنگ کی۔

جنگ سے تباہ حال اس ملک میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی ٹیم کی کارکردگی بتدریج بہتر ہوئی ہے۔

گزشتہ سال پہلی مرتبہ افغان ٹیم کو کرکٹ ورلڈ کپ میں جگہ ملی جہاں یہ نسبتاً نئی ٹیم کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکی لیکن اس کی کارکردگی کو کرکٹ کے حلقوں میں سراہا گیا۔

رواں ہفتے ہی پہلی مرتبہ افغان ٹیم ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی جہاں آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔

افغانستان میں فٹ بال کا کھیل بھی خاصا مقبول ہے لیکن گزشتہ اتوار کو بھارت کے ساتھ چیمپیئن شپ کا فائنل مقابلہ ہارنے کے بعد افسردہ شائقین کھیل کے لیے کرکٹ کے میدانوں سے کامیابی کی خبر نے مسرت کا سامان فراہم کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG