رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 550 رنز درکار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 195 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس اننگز میں کپتان مصباح الحق 82 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فتح کے لیے 550 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جمعہ کو ڈھاکا میں میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پاکستان کے اسکور 557 رنز کے جواب میں صرف 203 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے فالو آن کی بجائے اپنی دوسری اننگز شروع کی اور 195 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اسے ختم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 550 رنز کا ہدف دیا۔

مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز بھی آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ختم کر دی تھی جس کے جواب میں بنگلہ دیش کے بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے کافی محنت کی اور 89 رنز کی ناقابل تسخیر اننگز بھی کھیلی لیکن ان کی یہ کارگزاری بھی بنگلہ دیش کے کام نہ آسکی۔

پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین، تین، جنید خان نے دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور ابتدائی بلے باز محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس اننگز میں کپتان مصباح الحق 82 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رنز بنا لیے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG