رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ میچ جیتے کے لیے سری لنکا کو 153 رنز درکار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی اننگز کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے چوتھے دن کا باقی کھیل نہیں ہو سکا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان اپنی دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا اور اس نے حریف ٹیم کو فتح کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کولمبو میں اتوار کو میچ کے چوتھے روز پاکستان کی اننگز کی خاص بات اظہر علی کی سینچری تھی، انھوں نے 117 رنز بنائے۔

اپنا سواں ٹیسٹ میچ کھیلنے والے یونس خان اس بار بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 40 رنز بنا سکے۔ پہلی اننگز میں وہ صرف چھ رنز بنا سکے تھے۔

اس اننگز میں پرساد نے عمدہ کارکردی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چمیرا نے تین، میتھیوز نے دو اور ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی اننگز کے بعد بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے باقی دن کا کھیل نہیں ہو سکا۔

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 138 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سری لنکا نے 315 رنز کی اننگز کھیلی۔

سری لنکا جیسی ٹیم کے لیے 153 رنز کا ہدف بظاہر آسان معلوم ہوتا ہے۔ پیر کو میچ کا آخری روز ہے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے دس وکٹوں سے جیتا تھا اور اسے ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG