رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے افغانستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا


ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے انگلینڈ کو 25 اوورز میں 101 رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 18.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ اور افغانستان گو کہ دونوں ہی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے تک رسائی میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن اپنے پول اے کے ایک میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

جمعہ کو سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ابھی صرف 36.2 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ بارش کے باعث یہ اننگز ختم کر دی گئی۔ افغانستان نے سات وکٹوں پر 111 رنز بنائے تھے۔

شفیق اللہ 30 رنز کے ساتھ واحد نمایاں بلے باز رہے۔

انگلینڈ کی طرف سے جورڈن اور بوپارا نے دو، دو جب کہ اینڈریسن، براڈ اور ٹرڈویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے انگلینڈ کو 25 اوورز میں 101 رنز کا ہدف دیا گیا جو اس نے 18.1 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

افغانستان کی طرف سے واحد وکٹ حامد حسن کے حصے میں آئی۔

انگلینڈ کے باؤلر جورڈن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پول اے میں انگلینڈ نے چھ میچے کھیل کر دو میں فتح حاصل کی جب کہ افغانستان نے چھ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG