رسائی کے لنکس

زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 48 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شون ولیمز نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

کرکٹ ورلڈ کپ کے "پول بی" کے ایک میچ میں زمبابوے نے متحدہ عرب امارات کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

جمعرات کو نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کی ٹیم ابتدا میں کچھ اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی اور لیکن کرشن چندرن اور خرم خان نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور ٹیم کے اسکور کو 122 تک لے گئے۔ کرشن 34 جب کہ خرم خان 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شائمان انور ایک چھکے اور نو چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

زمبابوے کی طرف سے چاتارا نے تین، مائر اور ولیمز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف 48 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شون ولیمز نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

زمبابوے اس سے قبل ورلڈ کپ 2015ء میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 62 رنز سے ہار چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG