رسائی کے لنکس

دنیا دلائی لامہ کی ’حس ِمزاح، دانش اور انکساری‘ کی مداح : کیری


’میں ہمیشہ عزت ماب کی حسِ مزاح، دانش اور انکساری کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کے لیے زندگی وقف کرنے کے جذبات اور انسانیت کے لیے اُن کے دلی لگاؤ کا مداح رہا ہوں‘

چھ جولائی کو تبتیوں کے روحانی پیشوا کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ دلائی لامہ اپنی ’حس ِمزاح، دانش اور انکساری‘ کی بنا پر دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

اپنے پیغام میں جان کیری نے ’پُرجوش نیک خواہشات‘ کا اظہار کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’مختلف عقائد رکھنے والے اور مذہب کے نہ ماننے والے سبھی لوگ اُن کے پُرامن، رحمدلانہ اور عدم تشدد پر مبنی خیالات کے معترف ہیں‘۔

بقول اُن کے، ’میں ہمیشہ عزت ماب کی حسِ مزاح، دانش اور انکساری کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کے لیے زندگی وقف کرنے کے جذبات اور انسانیت کے لیے اُن کے دلی لگاؤ کا مداح رہا ہوں‘۔

سالگرہ کے مبارک موقع پر، امریکی وزیر خارجہ نے دلائی لامہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG