رسائی کے لنکس

سراغ رساں کتوں کو امریکہ واپس لانا لازم: قانون سازی


قندھار (فائل)
قندھار (فائل)

بل کی رو سے، فوجی کتوں کو ریٹائرمنٹ سے قبل امریکی سرزمین پر واپس لانا پڑے گا، اور پھر ان کی دیکھ بھال کرنے والے سابق افسران کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اسے اپنا لیں

صدر براک اوباما نے بدھ کو دفاعی اخراجات کے بل پر دستخط کردئے ہیں جس کی رو سے بیرونی ملک خدمات انجام دینے والے فوجی کتوں کے وطن واپس لوٹنے اور انھیں ترجیحی بنیاد پر دیکھ بھال کرنے والے مالکان فوجی افسران کے حوالے کرنے کی اجازت ہوگی۔

امریکی فوج کے ان کتوں کو اس وقت بیرون ملک خدمات کے دوران ہی ریٹائر کیا جاتا ہے، جس کے بعد ان کی حثیت ایک سیولین کتے کی ہوجاتی ہے اور وہ فوجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے امریکہ واپس لوٹنے کے اہل نہیں رہتے۔

سنہ2016 کے ’نیشنل ڈیفنس اتھارئزیشن ایکٹ‘ میں یہ تبدیلی ’امریکن ہیومن ایسوسی ایشن‘ کی حمایت سے مشروط ہے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق، ہر فوجی کتا چھپے ہوئے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرکے کم ازکم 150 سے 200 مردوں اور عورتوں کی جان بچاتا ہے۔

بل کی رو سے، فوجی کتوں کو ریٹائرمنٹ سے قبل امریکی سرزمین پر واپس لانا پڑے گا، اور پھر اس کی دیکھ بھال کرنے والے سابق افسران کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اسے اپنا لیں۔

نیا قانون ایسے وقت نافذ کیا گیا ہے جب پرانے امریکی فوجی سخت سیکورٹی میں ہیں اور ہزاروں زخمی فوجی عراق اور افغانستان سے واپس وطن لوٹ رہے ہیں۔

’ہیومن ایسوسی ایشن‘ کے مطابق، کام کرنے والے ان کتوں کو ان کی دیکھ بھال کرنے والے سابقہ افسران کے حوالے کرنے سے دونوں ہی کو فائدہ ہوگا۔ پرانے فوجی میدان جنگ کے ذہنی دباؤ سے نکل سکیں گے اور شہری زندگی میں واپس لوٹ سکیں گے۔

تنظیم کے صدر، ڈ ی کلارس روبن گنزٹ کہتے ہیں کہ فوجی ہیروز کے لئے یہ ایک عظیم دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام پرانے فوجیوں کو خواہ وہ دو ٹانگوں والے ہوں یا چار ٹانگوں والے اپنے ان ہیروز کا خیر مقدم کرنے کے لئے آنا چاہئے۔

XS
SM
MD
LG