رسائی کے لنکس

دوسرا ٹیسٹ میچ: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی جانب سے تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ احمد شہزاد اور محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں جب کہ فاسٹ باؤلر عمران خان کی جگہ احسان عادل کو شامل کیا گیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر243 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ ابتدائی بلے بازوں نے پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ میکولم 43، ولیم سن 32 اور راس ٹیلر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ انھوں نے 137 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پہلے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو لیتھم 137 اور اینڈرسن 7 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی طرف سے احسان عادل، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں، احمد شہزاد اور محمد حفیظ زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں جب کہ فاسٹ باؤلر عمران خان کی جگہ احسان عادل کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی جگہ توفیق عمر اور شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز میں 1-0 سے فتح حاصل کر رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG