رسائی کے لنکس

مصر میں ترک سفارتکار کی طلبی


وزیراعظم رجب طیب اردوان
وزیراعظم رجب طیب اردوان

ترک وزیراعظم نے 'سی این این' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مصر کے صدر اور فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی ایک "آمر" تھے۔

مصر نے ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوان کی طرف سے صدر السیسی کے بارے میں دیے گئے "تحقیر آمیز" بیان پر قاہرہ میں ترک ناظم الامور کو طلب کیا ہے۔

مصر کی وزارت خارجہ نے متنبہ کیا ہے کہ مسٹر اردوان کا بیان دونوں ملکوں کے تعلقات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

ترک وزیراعظم نے 'سی این این' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مصر کے صدر اور فوج کے سابق سربراہ عبدالفتاح السیسی ایک "آمر" تھے۔

انھوں نے مصر کی قیادت پر غزہ کے بحران سے متعلق غیر مخلصانہ رویہ اپنانے کا الزام بھی عائد کیا۔

مصر اور ترکی کے درمیان تعلقات گزشتہ سال اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے پہلے جمہوری منتخب صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد سے کشیدہ چلے آرہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ترک وزیراعظم کی طرف سے امریکہ پر بھی تنقید سامنے آئی ہے جس میں انھوں نے مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسی خصوصاً شام کے تنازع اور غزہ میں اسرائیل اور فلسطین کی جاری لڑائی سے متعلق واشنگٹن کی پالیسیوں کو ہدف تنقید بنایا۔

مبصرین کے مطابق خطے میں مذہبی انتہا پسندوں کے خطرے کے پیش نظر ان دونوں اتحادیوں کو مزید تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG