رسائی کے لنکس

یورپی یونین کا روس پر کڑی پابندیوں کا عندیہ


اٹلی کی وزیر ِخارجہ نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن روس کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے باعث یورپی یونین بدھ تک روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی سفارشات تیار کر لے گی

یورپی یونین کی حکومتیں جمعے کو مل بیٹھیں گی اور روس پر کڑی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے غور و خوض کریں گی۔

اٹلی کی وزیر ِخارجہ نے منگل کے روز یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ یوکرین میں مداخلت پر روس کو ’سخت ترین ممکنہ جوابی رد ِعمل‘ دینا ہوگا۔

اٹلی کی وزیر ِخارجہ، فیڈیریکا موغیرینی کا، جو یورپی یونین کی اگلی فارن چیف پالیسی تعینات کی جائیں گی، کہنا ہے کہ یورپی کمیشن روس کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے باعث یورپی یونین بدھ تک روس پر سخت پابندیوں عائد کرنے کی سفارشات تیار کر لے گی۔

اٹلی کی وزیر ِخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپی یونین کے سفیر اس سلسلے میں جمعرات اور جمعے کو ملاقات کریں گے اور جمعے کو اس بارے میں حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

اٹلی کی وزیر ِخارجہ نے اخباری نمائندگان سے بات چیت میں کہا کہ، ’زمینی حقائق لمحہ بہ لمحہ بگڑتے جا رہے ہیں۔ روس پر پابندیاں سیاسی حکمت ِعملی کا نتیجہ ہیں‘۔

اٹلی کی وزیر ِخارجہ نے روس پر ممکنہ پابندیوں کی تفصیلات دینے سے انکار کیا۔ مگر ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پابندیاں روس کے چار مختلف شعبوں پر، جس میں دفاع اور مالیات کا شعبہ بھی شامل ہیں، عائد کی جائیں گی۔

XS
SM
MD
LG