رسائی کے لنکس

گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ایس پی


گذشتہ ہفتے ایک اعزازی تقریب میں طاہرہ کو پہلی خاتون پولیس سپریٹنڈٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

پاکستانی معاشرے میں جہاں خواتین ہر شعبے میں اپنی خدمات اور صلاحیتوں کی بنا پر اپنے آپ کو منوانے میں کامیاب ہورہی ہیں وہیں پیسے کے اعتبار سے سخت اور مشکل سمجھےجانے والے شعبہ 'پولیس' میں بھی پاکستان بھر میں خواتین کی خدمات کو اعلیٰ مقام حاصل ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں پہلی خاتون پولیس سپرٹنڈنٹ طاہرہ یعسوب کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک اعزازی تقریب میں طاہرہ کو پہلی خاتون پولیس سپریٹنڈٹ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

گزشتہ برس قبل طاہرہ کو ٹریفک ڈپٹیسپرٹنڈنٹ پولیس یونی ڈی ایس پی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا بعد ازاں گزشتہ ہفتے طاہرہ اپنے عہدے پر ترقی کے بعد ایس پی پولیس تعینات کردی گئی ہیں جو صوبے کی 'پہلی خاتون پولیس ایس پی' ہونےکا اعزاز رکھتی ہیں۔

گلگت بلتستان میں ٹریفک پولیس کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کے بعد حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے طاہرہ کو عہدے میں ترقی دی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس آفیسر کی حیثیت سے طاہرہ نے کئی خواتین ڈرائیورز کو ڈرائیونگ کی بنیادی ٹریننگ بھی دی ہے۔ طاہرہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشن میں دو بار حصہ بھی لےچکی ہیں۔

واضح رہے کہ طاہرہ یعسوب اس سے قبل گلگت بلتستان کی 'پہلی خاتون پولیس انسپکٹر' ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG