رسائی کے لنکس

پشاور میں صفائی مہم کا آغاز


عمران خان اس سے قبل صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم بھی شروع کر چکے ہیں جس کا مقصد، بقول اُن کے، ’ماحولیاتی آلودگی کو کم کر کے صوبے کو سر سبز بنانا ہے‘

شمال مغربی صوبہٴ خیبر پختونخواہ میں برسراقتدار جماعت، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کو دیگر صوبوں کے لیے ایک بہترین مثال بنائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو ’سرسبز پشاور‘ کے عنوان سے شہر میں صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انھوں نے خود جھاڑو لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔

عمران خان اس سے قبل صوبے میں ایک ارب درخت لگانے کی مہم بھی شروع کر چکے ہیں، جس کا مقصد، ان کے بقول، ماحولیاتی آلودگی کو کم کر کے صوبے کو سر سبز بنانا ہے۔

XS
SM
MD
LG