رسائی کے لنکس

بھارت: عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 12 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

آفات سے نمٹنے کے قومی محکمے کے عہدیدار ایس ایس گولیریا کے مطابق یہ عمارت 50 سال سے زائد پرانی تھی اور حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اسے نقصان پہنچ چکا تھا۔

بھارت میں ایک عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جائے وقوع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق یہ تین منزلہ عمارت ممبئی شہر کے قریب واقع علاقے تھانے میں منگل کو علی الصبح اچانک زمین بوس ہوئی اور امدادی کارکنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر کم ازکم نو افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا۔

آفات سے نمٹنے کے قومی محکمے کے عہدیدار ایس ایس گولیریا کے مطابق یہ عمارت 50 سال سے زائد پرانی تھی اور حالیہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اسے نقصان پہنچ چکا تھا۔

بھارت کے مختلف حصوں میں حالیہ دنوں میں مون سون کی بارشوں سے سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو چکی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 75 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارت میں عمارتوں کے زمین بوس ہونے کے واقعات غیر معمولی بات نہیں جس کی وجہ عموماً ناقص تعمیرانی سامان اور غیر قانونی طرز تعمیر کے علاوہ ان کی بوسیدگی کو قرار دیا جاتا ہے۔

گزشتہ ماہ ہی دہلی کے ایک گنجان آباد علاقے میں چار منزل رہائشی عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG