رسائی کے لنکس

بھارت: ’اِی کامرس‘ مسابقت، امیزون بمقابلہ فِلپ کارٹ


بھارت وہ ملک ثابت ہوگا جہاں ہماری فروخت چھکے چھڑا دے گی، اور ایک ارب ڈالر فروخت کا ریکارڈ آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا: امیزون

آن لائن خردہ فروشی کے معروف عالمی ادارے، ’امیزون ڈاٹ کام‘ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارت میں اپنی کارروائیوں کو فروغ دینے کے لیے دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور یوں، مقامی رقیب، ’فِلپ کارٹ‘ کا سامنا کرے گا۔

فِلپ کارٹ نے منگل کے روز کہا کہ اُس نے ایک ارب ڈالر سرمایہ اکٹھی کر لی ہے، تاکہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکے اور بھارت کے ’اِی کامرس‘ کے میدان میں سب سے بڑے ادارے کی پوزیشن کو مضبوط کر سکے۔

بدھ کے روز ایک بیان میں، امیزون کے بانی اور منتظم اعلیٰ، جیف بزوز نے بتایا کہ بھارت میں ایک برس قبل داغ بیل ڈالنے کے بعد سے اُن کے ادارے کی افزائش کی شرح حیران کُن ہے، اور سال میں ایک ارب ڈالر کی فروخت کا ریکارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بزوز کے بقول، بھارت وہ ملک ثابت ہوگا جہاں ہماری فروخت چھکے چھڑا دے گی، اور ایک ارب ڈالر فروخت کا ریکارڈ آسانی سے حاصل کر لیا جائے گا۔

امیزون کے سابق دو ملازمین، سچین بنسل اور بِنی بنسل نے سات برس قبل بھارت میں ’فِلپ کارٹ‘ کا ادارہ قائم کیا، اور فوری طور پر ملک کے چھوٹے لیکن بڑھتے ہوئے انٹرنیٹ خردہ فروشی کی مارکیٹ میں بھونچال پیدا کر دیا۔

’اِی کامرس‘ کے اِن رقیبوں نے گذشتہ سال بھارت میں 2.3 ارب ڈالر کے آن لائن کاروبار میں مسابقت کی ایک نئی روایت ڈالی۔

XS
SM
MD
LG