رسائی کے لنکس

بھارت نے اپنی سیکرٹری خارجہ کو تبدیل کر دیا


سبرامنیم جے شنکر
سبرامنیم جے شنکر

وزیراعظم نے سجاتھا سنگھ کی جگہ سبرامنیم جے شنکر کو نیا خارجہ سیکرٹری خارجہ تعینات کیا ہے جنہوں نے جمعرات کو اپنا عہدہ سنبھال لیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے ملک کی اعلیٰ ترین سفارت کار سجاتھا سنگھ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے اور ان کی جگہ واشنگٹن میں تعینات اپنے سفیر کو سیکرٹری خارجہ متعین کیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی صدر براک اوباما کے بھارت کے کامیاب دورے کے ایک روز بعد کیا گیا۔

سبرامنیم جے شنکر نے جمعرات کو بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ اطلاعات کے مطابق جے شنکر کی اس عہدے پر تقرری ان کی ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ واشنگٹن کے علاوہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو بہتری کے لیے کوششوں پر کی گئی ہے۔

بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو اس وقت دھچکا لگا جب نیویارک میں بھارتی نائب قونصل جنرل دیویانی کھوبرا گڑے کو دسمبر 2013ء میں ویزہ فراڈ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ گزشتہ سال جنوری میں نیویارک سے واپس آنے کے بعد دہلی میں تعینات ہیں۔

جے شنکر اس سے پہلے چین اور سنگاپور میں بھارت کے سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

سجاتھا سنگھ 1987ء کے بعد پہلی خارجہ سیکرٹری ہیں جنہیں ان کی مدت ملازمت سے قبل ہی اس عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 28 سال قبل وزیراعظم راجیو گاندھی نے اس وقت کے سیکرٹی خارجہ اے پی ونکٹسوارن کو برطرف کیا تھا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم کچھ عرصے سے اس منصب پر تبدیلی کرنا چاہ رہے تھے لیکن وزیرخارجہ سشما سواراج سجاتھا سنگھ کو ہٹانے کے حق میں نہیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG